اسلام آباد :یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ روسی حملے کے آغاز سے اب تک 1250 پاکستانیوں کو جنگ زدہ یوکرین سے نکالا جا چکا ہے۔
سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں کو نکالا گیا ہے ان میں یوکرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد، طلباء اور سفارتی عملے کے اہل خانہ شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت کم از کم 19 پاکستانی یوکرین رومانیہ بارڈر پر موجود ہیں، 6 یوکرین ہنگری بارڈر اور 4 پولینڈ بارڈر کی طرف جارہے ہیں۔
سفارتخانے کے ذرائع کاکہنا ہے کہ روسی حملے سے قبل یوکرین میں پاکستانی کمیونٹی کے 4000 عام افراد اور 3000 طلباء موجود تھے۔
مزید پڑھیں:یوکرین پر تابڑ توڑ حملے، روسی فوج بندرگاہی شہر خیرسون میں داخل ہوگئی