اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sexual assault

سکھر: جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار 12 سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا، زیادتی میں ملوث 2 ملزمان جو ضمانت پر رہا ہیں، کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔

صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا۔ایس ایس پی سکھر بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کی عمر 12 سال ہے جسے سخت سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا کیس کے 2 ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کے بعد چالان عدالت میں پیش ہوگا۔

مزید پڑھیں :قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اداکارہ نادیہ جمیل کا غم و غصہ

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ لڑکی جیکب آباد کی رہائشی اور ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ 2 مفرور ہیں۔

Related Posts