گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات
گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آج وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بریگیڈیئر(ر) محمد صادق نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور کرپشن کے خاتمے کیلیئے حکومتی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے بریگیڈیئر محمد مصدق عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کرپشن اور بدعنوانی سے نجات دلانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت بدعنوانی کے حوالہ سے زیرو ٹالرنس رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن معاشرے میں جرائم، بے روزگاری، غربت اور معاشی عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے کبھی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی،ایکسپورٹ بڑھائے بغیر ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عمران خان

مزید برآں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد مصدق عباسی نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے ملک کو موجودہ مشکلات میں دھکیل دیا ہے، حکومت بدعنوانی کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Related Posts