اعظم بستی میں 11 سالہ بچی عمارت سے گر کر جان گنوا بیٹھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

11 year old girl dies after falling building In Azam Basti

کراچی:محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں  11 سالہ بچی عمارت سے گرکر جان گنوابیٹھی،شہر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی، پولیس کی کارروائیوں میں 12ملزمان پکڑے گئے۔

محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی کی گلی نمبر 10میں عمارت سے گر کر ایک 11سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کی میت کو ضروری کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جمشید روڈ مارٹن کواٹر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:
کراچی، منشیات فروش نیٹ ورک کے 2ملزمان گرفتار، 7من چرس برآمد

کراچی پولیس کے مخبر گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے، شہری سراپا احتجاج

منگھوپیر کے پختون آباد کے علاقے میں فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکا ذیشان زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی کے دوران کار لفٹر گروہ سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے تھانہ فیروزآباد کے علاقے سے چوری کی گئی کار اور ایک عدد پستول برآمد کرلی گئی ہے۔

سینٹرل پولیس کے مختلف تھانوں نے کارروائیوں کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے اسلحہ، منشیات، گٹکا اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلیں۔ ملزمان میں منشیات فروش، کارلفٹر اور اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

Related Posts