پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز، 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز، 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت
پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز، 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم آمد کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں بیٹھ سکیں گے۔ راولپنڈی کے علاوہ آسٹریلین ٹیم کراچی اور لاہور میں بھی میچز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے 100 فیصد تک بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔ قبل ازیں دی گئی اجازت کو دو گنا کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں کرکٹ بورڈ نے 50فیصد تماشائیوں کو میچز کیلئے ٹکٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تاہم این سی او سی کا نیا فیصلہ سامنے آنے کے بعد بقایا 50 فیصد تماشائی بھی کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 12 سال سے زائد العمر تمام افراد مکمل ویکسینیشن کروا کر ہی میچ دیکھ سکیں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچے ویکسینیشن کے بغیر میچ دیکھنے کے اہل ہیں۔

Related Posts