ایف آئی اے اسلام آباد زون میں کورونا ویکسینیشن کیمپ، 100ملازمین نے ویکسین لگوا لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں کورونا ویکسینیشن کیمپ، 100ملازمین نے ویکسین لگوا لی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسلام آباد زون میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جہاں 100 ملازمین نے ویکسین لگوا لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار احمد چوہان کی ہدایت پر اسلام آباد زون میں کرونا ویکسینیشن کیمپ منعقد ہوا جبکہ ویکسین لگوانا ہر پاکستانی کیلئے لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔

ویکسینشن پالیسی پر عملدرآمد کیلئے حکومت نے مختلف مقامات اور شہروں میں ویکسینیشن کیمپ لگوائے تاہم ایف آئی اے اسلام آباد زون کے نزدیک کوئی بھی ویکسینیشن کیمپ موجود نہیں تھا۔

دفتری اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کے ملازمین ویکسین لگوانے میں مختلف مشکلات کا شکار تھے جسے دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے زون میں کیمپ کے انعقاد کی درخواست کی۔

اب تک ایف آئی اے اسلام آباد زون کے 100 سے زائد ملازمین کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں اور مزید ملازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کیلئے ویکسینیشن کا عمل آسان ہوگیا۔ 

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت دی جائیں گی۔

 کوویکس نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکین مفت دینے کا اعلان کیا۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مفت ملیں گی

Related Posts