راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پرخواتین اور بچوں سمیت 10 افراد قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man stabs wife, her friend to death in name of honour

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: میال میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر اور امتیاز گروپ اور رب نواز گروپ کے مابین پیش آیا، وجہ تنازعہ چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں دشمنی کی وجہ سے کشیدگی پائی جارہی تھی جبکہ 3 روز قبل قتل ہونیوالی خاتون کے شوہر رب نواز کی جنازے میں  شرکت کیلئے ضمانت پر رہائی کے بعد واقعہ پیش آیا۔

ملزم ربنواز نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں10افرادجاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد سی پی او راولپنڈی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی: خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقع پر موجود ہے،واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

Related Posts