پاکستان کسٹمز کی چیکنگ، برطانیہ جانے والے پارسل سے 1کروڑ 90لاکھ کی ہیروئن برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کسٹمز کی چیکنگ، برطانیہ جانے والے پارسل سے 1کروڑ 90لاکھ کی ہیروئن برآمد
پاکستان کسٹمز کی چیکنگ، برطانیہ جانے والے پارسل سے 1کروڑ 90لاکھ کی ہیروئن برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز ائیرپورٹ کلکٹریٹ کی چیکنگ کے دوران برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل سے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز ائیرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس(آئی ایم او) ایکسپورٹ کراچی آفس پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے چیکنگ کے دوران پشاور سے برمنگھم بھیجے جانے والے بے بی گارمنٹ کے پارسل کو شک کی بنیاد پر کھول کرچیک کیا۔

کسٹمز کی چیکنگ کے دوران برطانیہ بھیجی جانے والی جیکٹس میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 1 کلو 980گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے کسٹم حکام نے تحویل میں لے کر پارسل بک کرانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 1 کروڑ 90لاکھ روپے بنتی ہے۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے کلکٹر کسٹمز ائیرپورٹ عرفان الرحمان نے ایڈیشنل کلکٹر جے آئی اے پی فرح فاروق کی زیرِ نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام اللہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کا معمہ حل ہوگیا

Related Posts