ملک سے محبت کا رجحان کمزور، 11 سال میں 16لاکھ افراد بھارتی شہریت چھوڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں ملک سے محبت کا رجحان کمزور پڑنے لگا ہے، گزشتہ 11سال میں حالات سے مجبور ہو کر یا اپنی خوشی سے 16 لاکھ افراد انڈین شہریت چھوڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نائب وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے بھارتی پارلیمان کو بتایا کہ گزشتہ 11 سالوں میں بھارت میں شہریت ترک کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ 2021 تک 16لاکھ 3 ہزار افراد نے شہریت چھوڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی علما کا مدارس اساتذہ کے خراب معاشی حالات پر اظہار تشویش

بھارتی نائب وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق 2022 میں اکتوبر تک 1 لاکھ 83 ہزار 741  اور 2011 سے اب تک 16 لاکھ سے زائد بھارتی شہریوں نے اپنی بھارتی شہریت کو ترک کردیا۔ 4لاکھ افراد بیرونِ ملک چلے گئے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ 2015 میں 1 لاکھ 13 ہزار 489، 2016 میں 1 لاکھ 41 ہزار 609، 2017 میں 1 لاکھ 33 ہزار 49 جبکہ 2018 میں 1لاکھ 34 ہزار 561شہریوں نے شہریت ترک کردی۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ 2019 میں 85 ہزار 256 افراد نے شہریت چھوڑ دی۔ گزشتہ برس بھارتی شہریت اختیار کرنے والے افراد کی تعداد 42 رہی تاہم وی مرلی دھرن نے کہا کہ ہمارے پاس یہ ڈیٹا موجود نہیں کہ شہریت چھوڑنے والے اپنے ساتھ کتنی دولت لے گئے۔

دوسری جانب بھارتی شہریت اختیار کرنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔وی مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ 2015 میں 93، 2016 میں 153، 2017 میں 175، 2018 میں 129، 2019 میں 113 نے، 2020 میں 27، 2021 میں 42 جبکہ 2022 میں 60 افراد نے بھارتی شہریت اختیار کی۔

Related Posts