کراچی :پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،7جواری گرفتار ،لاکھوں روپے رقم اور گاڑیاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulistan-e-Johar encounter: Police identifies owner of the car

کراچی :اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس نے بدنام زمانہ زبیدہ عرف ادیبہ آنٹی کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 7جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی رقم ،تاش کی گڈیاں ،گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے ۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر کی پولیس پارٹی نے بدنام زمانہ زبیدہ عرف ادیبہ آنٹی کے جوئے پر چھاپہ مارا۔

وہاں جوا کھیلنے والے 7جواریوں کو حراست میں لے کر داؤ پر لگی ہوئی رقم 3 لاکھ ایک ہزار نوے روپے، بڑی تعداد میں گٹکے ماوے ،تاش کی گڈیاں ،موبائل فون ،جوئے کے رنگ برنگے کارڈ ،کرولا کار، مہران کار ،ہائی روف اور 2 70 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

مزید پڑھیں : آزادی مارچ سے اسلام آباد پولیس مصیبت میں گرفتار، 7 کروڑ کا بجٹ کم پڑ گیا

ملزمہ ادیبہ آنٹی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔جوا کھیلنے والوں میں پولیس اہلکار مکمل خان بھی شامل ہے جو ملیر ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے۔ملزمہ کافی عرصہ سے منظم طریقے سے جوا کروا رہی تھی۔ملزمہ کے جوئے کے اڈے سے علاقہ مکین بہت تنگ تھے۔

ادیبہ آنٹی جوا کھیلنے آنے والے جواریوں کو گٹکے بھی فروِخت کرتی تھی۔ملزمہ کے خلاف کئی بار اسپیشل برانچ کی جانب سے آئی آر بھی جاری کی گئی تھی۔ملزمہ انتہائی چالاک اور شاطر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ ادیبہ آنٹی اور ظہیر سمیت 7 جواریوں کے خلاف گٹکا فروشی اور جوئے کے الگ الگ مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ملزمہ اور اس کے ساتھی متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔

Related Posts