کراچی میں مالکن کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ پولیس کی حراست سے بھاگ نکلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی میں مالکن کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے سچل میں پیش آیا جہاں مالکن کے قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ پولیس کی حراست سے فرار ہوئی۔ گزری پولیس نے گھروں میں کام کے دوران چوری کے الزام میں 3 خواتین کو حراست میں لیا تھا۔
سچل میں گھر کی مالکن کے قتل میں ملوث ہونے پر ایسٹ تفتیشی پولیس نے تینوں ملازماؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیل منتقلی سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے تینوں کو سول ہسپتال کراچی لایا گیا تھا۔
کورونا ٹیسٹ کے بعد واپسی کے دوران ایم اے جناح روڈ پر پولیس موبائل سے ملزمہ شمیم عرف رانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ آرام باغ تھانے میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے چند روز قبل سچل مدراس سوسائٹی میں گھر کی مالکن کو نیند کی ادویات زیادہ مقدار میں کھلا دیں جس کے نتیجے میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیہ کورنگی، 1 ارب کی مبینہ کرپشن اوربدعنوانیوں کا انکشاف

Related Posts