تل ابیب میں اسرائیلی پرچم میں لپٹا ہوا بم برآمد  

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فلسطین کرونیکل)

جنوبی تل ابیب میں ریشون لٹسیون شہر ایک سڑک پر اسرائیلی پرچم میں لپٹا ہوا بم برآمد ہونے کے بعد اہم شاہراہ 431 پر ٹریفک کی روانی بند کردی گئی۔

عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشکوک چیز ہائی وے 431 پر ملی اور بعد میں اس کے بم ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حکام نے اطراف میں اضافی سیکیورٹی تعینات کردی۔

اسرائیلی ریڈیو نے بم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے سڑک کو بند کرکے اضافی سیکیورٹی تعینات کی اور شہریوں کو دور رکھنے کے لیے وسیع حفاظتی حصار قائم کیا۔ حکام نے علاقے میں اضافی دھماکہ خیز آلات کی ممکنہ موجودگی سے بھی خبردار کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بم ڈسپوزل ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ یہ آلہ کس نے نصب کیا تھا اور آیا اس کا تعلق وسیع تر سیکیورٹی خطرے سے ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے حوثیوں کی جانب میزائل گرانے پر سخت ردعمل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایک مختصر  بیان میں انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی میرے ملک کو نشانہ بنائے گا اسے کئی گنا زیادہ ضرب لگائی جائے گی۔

Related Posts