نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی، پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کی واپسی، پاکستان کرکٹ کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔وسیم اکرم
نیوزی لینڈ کی واپسی، پاکستان کرکٹ کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔وسیم اکرم

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ منسوخ کرنے کی خبر نے سخت مایوس کیا جبکہ پاکستان عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کررہا ہے۔

پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہمارے سیکیورٹی اقدامات عالمی سطح پر کھیل کے مقابلوں کیلئے بہترین معیار رکھتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کیلئے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہوگیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے ون ڈے سیریز منسوخی کے فیصلے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم اس واقعے کے پیچھے کی مکمل کہانی نہیں سن پا رہے۔ 

خیال رہے کہ  سیکورٹی خدشات کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ موصول ہوا، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے تھے،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: سیکورٹی خدشات، نیوزی لینڈ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا

Related Posts