برطانوی نژاد معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی نژاد معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں
برطانوی نژاد معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

پشاور: معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو ان کے بھتیجے نے گولیاں مار دی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آزاد کشمیر میں پیش آیا ہےجہاں وفا حسین کو ان کے بھتیجے نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی برطانوی نژاد ٹک ٹاکر کی حالت تشویشناک ہے۔

 

آزاد کشمیر پولیس نے وفا حسین پر قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ المعروف وفا حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے اور کافی عرصے سے برطانیہ میں مقیم تھیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وفا نے بھتیجے پر پرس سے 20 ہزار روپے چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس قبل کراچی میں بھی معروف ٹک ٹاکر مسکان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ قتل کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رشوت طلبی کی ویڈیو کا معاملہ، شاہ لطیف پولیس نے ریٹائرڈ اہلکار کو گرفتار کرلیا

Related Posts