بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

سڈنی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی سے قبل تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے حاصل کیا گیا، ٹنڈولکر نے 300 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا،تاہم ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے میں صرف 242 اننگز لگیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا، یاد رہے کہ ویرات کوہلی تیز ترین 9، 10 اور11 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کرکٹ کی تاریخ کے متعدد ریکارڈ ویرات کوہلی اپنے نام کرچکے ہیں، سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو اعزاز حاصل کرنے پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کا ایک اور رکن کورونا کا شکار، تعداد 8ہوگئی

Related Posts