علی زیدی کی قسمت کھل گئی، نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا مشیر چن لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan play important role in Afghan war: US President

نیویارک: امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھانے سے پہلے کابینہ ارکان اور مشیروں کا انتخاب شروع کردیا، پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو نائب مشیر کے طور پر منتخب کیا۔

منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک پاکستانی نژاد امریکی کو موسمیاتی تبدیلی کی پالیسی کے حوالے سے نائب مشیر نامزد کیا ہے۔

علی زیدی ہارورڈ سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو کے نائب سیکریٹری موسمیاتی پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علی زیدی نیویارک کے لئے موسمیاتی پالیسی اور خزانہ کے چیئرمین بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: کینٹکی بائیو پروسیسنگ کی کورونا ویکسین کی بھی آزمائش شروع

اس سے قبل بھی علی زیدی نے بشمول ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے قدرتی وسائل برائے آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹراوروائٹ ہاؤس میں آب و ہوا سے متعلق مختلف امور میں کلیدی کردار ادا کیا ۔33 سالہ علی زیدی نے اوبامہ انتظامیہ کے تحت محکمہ توانائی اور ڈومیسٹک پالیسی کونسل میں بھی کام کیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن آئندہ سال جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم انہوں نے حلف اٹھانے سے پہلے اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں کو فائنل کردیا گیا۔

Related Posts