امریکی سفارتکار کی روایتی پاکستانی شادی میں شرکت، رقص، اردو میں پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے شہر لاہور میں امریکی قونصل خانے میں تعینات پبلک ڈپلومیسی آفیسر کارل روجر نے ایک ویڈیو میں پاکستانی عوام سے تجاویز مانگیں کہ انہیں کون کون سی جگہیں دیکھنی چاہیں۔
قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ شادی سیزن ہے اور کالر روجرز نے لاہور میں ایک مقامی شادی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
ساتھ ہی یہ بھی رائے لی گئی کہ کارل پاکستان میں رہتے ہوئے کن لوگوں سے ملیں اور کونسے مقامات کا دورہ کریں۔
ویڈیو میں کارل روجرز نیلے رنگ کا کرتا پہنے شادی میں بھنگڑا سٹائل ڈانس کر رہے ہیں۔
بلکہ ایک جگہ پر تو وہ دولہے کو مٹھائی بھی کھلا رہے ہیں، جو دراصل مہندی کی تقریب لگ رہی ہے۔

ویڈیو میں کارل نے اردو زبان میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’شاندار شادی ہے۔ روشنیاں، رقص اور جشن کا سماں ہے۔ پنجاب کی روایات سے لطف اندوز ہونا اعزاز کی بات ہے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پنجاب کے خوبصورت مقامات دیکھ سکیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے مل سکیں۔
’لیکن اس وقت گرم بریانی کی پلیٹ میرا انتظار کر رہی ہے جو میں کھانے جا رہا ہوں۔‘

Related Posts