میرے پاس ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ سیکریٹری جنرل کے عہدے میں کوئی ایگزیکٹو اختیارات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں بس کھائی میں جاگرنے سے 24افراد ہلاک

انٹرویو کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پاس طاقت ہے اور نہ ہی پیسہ۔ ہمارے پاس ایک آواز ہے جسے بلند کیاجاسکتا ہے اور میں بطور سیکریٹری جنرل اس آواز کو بلند کرنے کا پابند ہوں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم بعض اوقات ممالک کے مفادات سے بلند ہو کر اجلاس منعقد کرنے کی توانائی رکھتے ہیں اور اقوامِ متحدہ کو اختیار ہے کہ وہ نجی شعبے، سول سوسائٹی اور تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں، سائنسی ماہرین اور یونیورسٹیوں کے مختلف عہدیداران کو اکٹھا کرسکتے ہیں لیکن طاقت رکن ممالک میں ہے۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کا کام مختلف ممالک کے مابین باہمی تنازعات، جنگوں اور دیگر محاذ آرائیوں کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے کوشش کرنا، ثالثی، عالمی قوانین کی پاسداری اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے جس کیلئے اس ادارے کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

تاہم ویٹو پاور جیسے متنازعہ طریقہ اختیار اور تمام تر طاقت رکن ممالک اور خاص طور پر بعض خاص قوتوں کے پاس ہونے کے باعث دنیا کے متعدد تنازعات تاحال سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب ہیں جن میں مسئلۂ کشمیر و فلسطین سرِ فہرست ہیں۔ 

Related Posts