کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے دو ریسلرز کی فائنل میں رسائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے دو ریسلرز کی فائنل میں رسائی
کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے دو ریسلرز کی فائنل میں رسائی

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے مزید دو ریسلرز فائنل میں پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق 86 کلوگرام کے سیمی فائنل میں انعام بٹ نے جنوبی افریقی ریسلر کو شکست دی، جبکہ زمان انور 125 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

پاکستان کے عنایت اللہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے۔

انعام بٹ فائنل میں بھارت کے دیپک پونیا سے مد مقابل ہوں گے، جبکہ فائنل اور برانز میڈل کے مقابلے رات نو بجے شروع ہوں گے۔

پاکستانی پہلوان زمان انور کا فائنل میں مقابلہ کینیڈا کے امرویر ڈیشی سے ہوگا جبکہ عنایت اللہ برانز میڈل کیلئے اسکاٹ لینڈ کے راس کونلی سے زور آزمائی کریں گے۔

Related Posts