راولپنڈی: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کل اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
اس اعلان کے بعد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ کے احکامات پر اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سی پی او راولپنڈی، احسن یونس اور دیگر پولیس افسران نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
دریں اثنا، ٹی ایل پی کے احتجاج کے درمیان پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔نیز، ٹی ایل پی کے حامیوں نے گزشتہ دو روز سے یتیم خانہ چوک کو بلاک کیا ہوا ہے، جبکہ حکام نے ٹریفک کے متبادل راستے بنائے ہیں۔ حکام نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں موبائل سگنل بھی بند کر دیے ہیں۔
وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق، ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے،کیونکہ ٹی ایل پی کی دی گئی ڈیڈ لائن آج حکومت کے لیے ختم ہو رہی ہے۔
مزید یہ کہ اپریل میں کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان علامہ سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر امور پر ایک معاہدہ طے پایا تھا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم احتجاج کے لیے صوبائی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دے گی