کراچی: اتوار کے روز ملیر کے علاقے میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے باعث تین معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ملیر بکرا پیڑی میں پیش آیا،المناک حادثے میں مرنے والوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے، جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جب کہ کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس سے قبل صوابی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک جوڑااور ان کے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یار حسین کے علاقے میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں جعلی پولیس سرگرم، ملزمان چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے لگے