عمران خان اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شیخ رشید
عمران خان اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے مقبول لیڈر کو نااہل کرنے والے بیوقوف ہیں، اُن کی اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

راولپنڈی انسٹیوٹ آف یورولوجی ہسپتال میں ڈائلاسیز بلاک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں اداروں کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرتا، جوڈو کراٹے تو چوروں کے ساتھ ابھی ہونے ہیں۔

ڈائلاسیز بلاک کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 کروڑ کی گرانٹ سے بننے والے اس بلاک میں 200 بیڈ کی سہولت موجود ہے، اس کو ہم 500 بیڈ تک لے کر جائینگے، مقصد غریب آدمی کی مدد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل گیا، ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو نااہل کرنے والے بیوقوف ہیں، اُن کی اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، میں کل بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آج بھی چٹان کی طرح اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ہی ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو روک سکتے ہیں۔

Related Posts