سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے پیسے بھی برسیوں پر لگادیے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے پیسے بھی برسیوں پر لگادیے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے پیسے بھی برسیوں پر لگادیے، حلیم عادل شیخ

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سندھ کے اسکول پہلے سے تباہ ہیں اسکول اوطاقوں اور مویشیوں کے باڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سرکاری سطح پر دی جانی والی تعلیم تباہ ہوچکی ہے۔

دوسری جانب نویں اور دسویں کلاس کی امتحانی فیس 200 سے بڑھاکر ڈھائی ہزار کردی گئی، نجی اسکولز نے امتحانی فیس 4 ہزار تک بڑھا دی مفت تعلیم دینے کے دعوے کرنے والے طلبا کو لوٹ رہے ہیں۔

سندھ میں نوجوان نسل کے خلاف جیالا گردی شروع کردی گئی ہے، سندھ حکومت اگر تعلیم کا شعبہ نہیں چلاسکتی تو وفاق کے حوالے کیا جائے وفاق صوبے میں تعلیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز کی بقایاجات تک ادا نہیں کئے گئے، سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے پیسے بھی برسیوں پر لگادیے، غریب طلبا سے زائد فیس طلب کرکے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی خدشات، بلاول کا زمینی سفر کم، فضائی سفر کو ترجیح دینے کا فیصلہ

وزیر موصوف امتحانی فیسز میں بھی رشوت لے رہے ہیں، سندھ میں تعلیم کا شعبہ مکمل تباہ و برباد ہوچکا ہے،پی پی نہیں چاہتی کسی غریب کا بچہ پڑھ لکھ کر ان سے حق مانگے متعدد اسکولیں اوطاقوں بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل کرکے بند کردی گئی ہیں۔

Related Posts