ایس ایچ او نے نوسرباز کو بچانے کیلئے شریف شہری کو ہراساں کرنا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sho golra sharif transferred to PS kohsar

اسلام آباد: پولیس کے ایس ایچ او نے نوسرباز کو بچانے کیلئے شریف شہری کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔پولیس کے ظلم کا ستایا شہری ماڈل پولیس سے مایوس ہوکر انصاف کے حصول کیلئے عدالت پہنچ گیا۔

سول جج مبشر اسد چشتی کی عدالت میں اسلام آباد کے رہائشی شاہد حامد نے سینئر ایڈووکیٹ سجاد عباسی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مو قف اپنایا کہ عاطف نامی شخص نے اس سے گاڑی خریدی ،جس کی مد میں اس نے درخواست گزار کو ایک عدد چیک دیا،جو ڈس آنر ہوگیا،جس کے خلاف عدالت میں ریکوری کیس فائل کیا گیا تو ملزم نے ایک اور چیک دیا جو بھی ڈس آنر ہوگیا۔

ملزم پیسہ دینے سے انکاری تھاجس کے خلاف اسی عدالت میں سول دعوی زیر سماعت ہے۔درخواست گزار کے مطابق ملزم ایس ایچ او رمنا سب انسپکٹر حبیب الرحمان کا قریبی دوست ہے،جس سے ملکر ملزم اب الٹا شہری کو ہی ڈرا دھمکا رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ایس ایچ او رمنا حبیب الرحمان فون کرکے اسے دھمکا رہا ہے کہ وہ تھانے آکر مرکزی ملزم سے صلح کرکے اپنا کیس عدالت سے واپس لے۔

مزید پڑھیں:خاتون نے موبائل چوروں کی کوشش ناکام بنادی، اسلام آبادپولیس نے ایوارڈ سے نوازدیا

جس کا مدعی شاہد حامد نے انکار کیا،تو مذکورہ ایس ایچ او آپے سے باہرہوگیا اور شریف شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ وہ متاثرہ شہری کے خلاف ہی مقدمہ درج کردے گا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے،کیونکہ ایس ایچ او ہی اسے ہراساں کر رہا ہے۔جس پر عدالت نے ایس ایچ او رمنا حبیب الرحمان کو 28مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

Related Posts