وزیراعظم کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں، اسد عمر کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر
آئندہ مالی سال میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے جائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

اپوزیشن کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔ انہوں نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہدایت ہے کہ مہنگائی کنٹرول کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا35 ارب کی لاگت سے 5 بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

Related Posts