مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر حاظ عبد الحمید گوندل اور ناظم محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے تعلیمی ادارے (اسلامک ایجوکیشنک کمپلیکس) کے افتتاح کے موقع پر29 جنوری اتوار کو مین ناردرن بائی پاس پر عظیم الشان ”تحفظ مدارس و اتحاد امت کانفرنس“ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
اسلام آباد، نوجوانوں میں موٹاپے سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
کانفرنس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سینیٹر حافظ عبد الکریم، ڈپٹی چئیرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری، سابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف، پارلیمانی سیکریٹری آزاد کشمیر اسمبلی پیر مظہر سعید شاہ، معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان شاہ اویس نورانی، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، اہلسنت والجماعت کے مولانا اورنگزیب فاروقی، معروف عالم دین سید سبطین شاہ نقوی، وفاق المدارس سلفیہ کے صدر پروفیسر یاسین ظفر، پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر حماد لکھوی، سید عتیق الرحمن شاہ کاشمیری اور دیگر علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔
کانفرنس سے قبل مدارس کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو مکمل عمرہ پیکج، دوسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ روپے نقد اور تیسری پوزیشن والے طالبعلم کو پچاس ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔