کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں،مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبویﷺ واقعے پر 6 پاکستانیوں کو سزا، مریم نواز کابیان سامنے آگیا
مسجد نبویﷺ واقعے پر 6 پاکستانیوں کو سزا، مریم نواز کابیان سامنے آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مزکری نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے میلسی میں کئے گئے خطاب پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان کس طرح ذہنی توازن کھوبیٹھتا ہے، اسے اخلاقی اقدار نہ دشمنی کاظرف ہوتاہے، نہ اپنے عہدے کی عزت کاکوئی پاس۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، آپ کچھ کھلاڑیوں والا جذبہ دکھائیں،مریم کا کہناتھاکہ عمران خان آپ کے ہوش کیوں اڑے جارہے ہیں؟ ہسٹیریائی اندازمیں بول رہے ہیں۔

ن لیگ کی نائب نے کہا کہ پہلے سب کو گالیاں دیں پھرکہاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا باہرپڑا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ان کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں پر بھی تنقید کی تھی۔

Related Posts