متحدہ لندن کا یوم تاسیس، عزیز آباد مکا چوک کا علاقہ سیل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ لندن کا یوم تاسیس، عزیز آباد مکا چوک کا علاقہ سیل کردیا گیا
متحدہ لندن کا یوم تاسیس، عزیز آباد مکا چوک کا علاقہ سیل کردیا گیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ لندن کے یوم تاسیس کے حوالے سے آج 18 مارچ کو شہر قائد کے علاقے عزیز آباد کے مکا چوک کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیل کر دیا گیا۔

شہر قائد میں خوف ہراس، شہر خصوصاََ عزیز آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم ہے، مکا چوک آنے والے راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات، واٹر ٹینکرز، ٹرک اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر کے راستوں کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری تعداد دیکھ کر علاقہ مکینوں مین شدید خوف وہراس پھیل گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے، سڑکیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں اور گزرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانی ایم کیو ایم نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس 18 مارچ کو لندن کے کارکنان مکا چوک پر جمع ہو جائیں، جہاں یوم تاسیس کی تقریب ہو گی، اس اعلان نے شہر قائد سمیت ملک بھر میں کھلبلی مچا دی تھی۔

اس اعلان کے بعد اور شہر میں دیگر دہشت گردوں کی کارروائی کی خفیہ اطلاعات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنا نشتر پارک میں منعقد ہونے والا یوم تاسیس کا جلسہ منسوخ کرکے 25 مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہی ایم کیو ایم لندن کے بانی نے بھی 18 مارچ کو مکا چوک پر تقریب کو منسوخ کردیا تھا۔

اس کے باوجود ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی مکا چوک پر ممکنہ آمد کے پیش نظر داخلی و خارجی راستے مکمل بند کردیئے گئے ہیں، ڈی سی سینٹرل نے گزشتہ دنوں سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد تا حال کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں موجود ہے، تاہم رینجرز اور پولیس نے شہر کے امن کو بہتر انداز مین کنٹرول کر رکھا ہے اور لسانی بنیاد پر کراچی میں جھگڑا اور ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤکا سلسلہ تھم چکا ہے۔

Related Posts