کابل: افغانستان کی نئی حکومت کی آج ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی، تقریب کے التواء کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی اعلان کردہ نئی حکومت کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے تاہم ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ افغانستان کی نئی حکومت کی اعلان کردہ وفاقی کابینہ 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی۔
طالبان نے افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔
مزید پڑھیں:افغانستان کی موجودہ صورتحال پر عالمی برادری اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے، وزیر اعظم
طالبان کی جانب سے وزرا اور اداروں کے سربراہان کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔روسی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ روس کی جانب سے نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے حالانکہ چند روز قبل روس نے شرکت پر مشروط آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔
واضح رہے کہ طالبان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کا نام اپنی بلیک لسٹ سے ہٹا دے۔
آج عبوری کابینہ کی تقریب حلف برادری نہیں ہوگی۔ طالبان ذرائع
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 11, 2021