صوابی، زیدہ پولیس کی کارروائی، دو افراد کے قتل کا ملزم گرفتارکرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوابی، زیدہ پولیس کی کارروائی، دو افراد کے قتل کا ملزم گرفتارکرلیا گیا
صوابی، زیدہ پولیس کی کارروائی، دو افراد کے قتل کا ملزم گرفتارکرلیا گیا

صوابی:زیدہ پولیس کی کامیاب کارروائی، خاندانی تنازعہ پر گزشتہ شب دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں دو افراد قتل ہوگئے تھے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

ملزم ذولجمیل نے 05ماہ پہلے مسماۃ (ف) کے ساتھ شادی کی تھی,لڑکی کا چچازاد بھائی حماد اس رشتہ پر ناخوش تھا، انہوں نے مسمی زوالجمیل کوسسرال کے گھر آنے پر منع کیا تھا،اس دوران دونوں کی تکرار ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔

اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی نے ایکشن لیا اورڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری فوری طور جائے وقوعہ پہنچ گئی، مزید خون خرابہ ہونے سے بچالیا اور فریق ملزم ذوالجمیل کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: کشمور زیادتی کیس کا مرکزی ملزم رفیق ملک فائرنگ سے ہلاک

Related Posts