اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ برآمد
اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مبینہ دہشت گرد نے 5 اگست 2020 کو کورنگی چکرا گوٹھ میں ایک فوجی افسر کے نجی دفتر پر دستی بم حملے میں سہولت کاری کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر سومار جوکھیو گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا سہولتکار علی رضا کو دھر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے 05 اگست 2020 کو کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ میں ہونے والے کریکر حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرنیڈ فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔

یاد رہے کہ دہشتگرد امام بخش عرف ادو نے ناصر کالونی میں ریٹائرڈ نیول آفیسر کی اسٹیٹ ایجنسی کو دستی بم سے نشانہ بنایا تھا۔ 05 اگست کو ہونے والے کریکر بلاسٹ میں تین شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کار علی رضا ولد عبدالرزاق جتوئی نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی تصاویر اور وڈیوز بھی لیں جنہیں بعد میں سندھو ریولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

گرفتار ملزم نے قوم پرست جماعت کے دہشتگرد امام بخش عرف ادو عرف حنیف عرف دودو عرف بلو بادشاہ کو مختلف اوقات میں دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری تاہم ملزم علی رضا کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فائرنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی، 7خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

Related Posts