کراچی میں 6 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، ملزم نے ماہم سے زیادتی کا اعتراف کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 6 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، ملزم نے ماہم سے زیادتی کا اعتراف کر لیا
کراچی میں 6 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، ملزم نے ماہم سے زیادتی کا اعتراف کر لیا

کراچی میں 6 سالہ بچی کے اندوہناک قتل کا معمہ حل ہوگیا، ملزم نے کمسن ماہم سے زیادتی کا اعتراف کر لیا ہے جو بچی کو رکشے میں بٹھا کر گھماتا رہا، نشہ کرتا رہا اور بعد ازاں اس پر شیطان غالب آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم ذاکر انڈولہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رات ساڑھے 11 بجے کے قریب میں نے بچی کو رکشے میں بٹھایا اور ایک گھنٹے تک اسے رکشے میں مختلف مقامات پر گھماتا رہا۔

گرفتار ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں راستے میں بھرپور نشہ کرتا رہا، ساڑھے 12 بجے کے قریب بچی کو اتوار بازار گراؤنڈ لے گیا جس کے بعد مجھ پر شیطان غالب آگیا اور میں نے گراؤنڈ کے سامنے درخت کے نیچے رکشہ لگادیا۔

اعترافی بیان میں ملزم کا مزید کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی رکشے کی عقبی نشست پر کی جو زیادتی کے بعد نیم بے ہوش مگر زندہ تھی، تاہم بچی نے اچانک رکشے سے چھلانگ لگا دی اور گر گئی جس کے نتیجے میں اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

بیان میں ملزم نے کہا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے بچی کو کچھ نظر نہیں آیا۔ وہاں ہمارے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔ میں نے بچی کو اٹھا لیا اور رکشے میں لے کر ایک بار پھر گھومنے لگا، پھر کریم گراؤنڈ سے کپڑا اٹھا کر بچی پر ڈال دیا۔

بعد ازاں سفاک ملزم ماہم کو کچرا کنڈی پر پھینک کر گھر آگیا اور بیوی کو بتایا کہ وہ جناح ہسپتال سواری لے کر گیا تھا۔ ملزم اپنا جرم چھپانے کیلئے فرار ہونے کی کوشش میں تھا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرکے اعترافِ جرم کرالیا۔

شام کے وقت ملزم اپنے گھر کپڑے لینے آیا اور ملتان جانے کیلئے ٹکٹس بھی خریدیں۔ بیوی کو فون کیا اور بچوں سمیت فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم نے اہلِ خانہ کو پہلے سندھی ہوٹل اور پھر سہراب گوٹھ بلایا جو سیاسی جماعت کا سابق کارکن، نشے کا عادی اور داد کی بیماری میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

Related Posts