سوشل میڈیا نے اداکار علی ظفر کو بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا نے علی ظفر کو بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا
سوشل میڈیا نے علی ظفر کو بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا

پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو سوشل میڈیا نے اپنے بچپن کے دور کی خاتون ٹیچر سے ملا دیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں علی ظفر نے اپنی ایک بچپن کے دور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اِس تصویر کو اب کافی وقت گزر گیا ہے، بھائی کو بچپن سے ہی پوز مارنے کا شوق تھا۔

تصویر کے ساتھ ساتھ پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستانی اداکار کے بچپن کی خاتون ٹیچر عظمیٰ توقیر بھی انسٹا گرام پر ملاقات کرنے آگئیں اور کہا کہ علی ظفر! کیا آپ دوبارہ اپنی اِس ٹیچر سے کبھی ملے؟

جواب دیتے ہوئے علی ظفرنے اپنی خاتون استاد سے خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ میری پہلی اور سب سے محترم اور مہربان ٹیچر رہیں جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔ میری بڑی خواہش تھی کہ کسی نہ کسی طرح آپ سے رابطے میں رہوں۔

اپنے ردِ عمل میں اداکار علی ظفر نے کہا کہ مجھے اپنے اسکول کا وہ پہلا دن یاد ہے جب آپ کی مسکراہٹ اور خوبصورتی میرے ہمراہ تھی۔ میں پورا دن روتا رہا اور آپ مجھے پرنسپل مسز اکبر کے پاس لے کر گئیں، جب میں 3 سال کا تھا۔

دوسری جانب علی ظفر کی ٹیچر عظمیٰ توقیر نے کہا کہ گزشتہ برس میری ملاقات آپ کے والدین سے ڈیفنس میں ہوئی اور انہوں نے بھی مجھے پہچان لیا تھا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ آج کس مقام پر ہیں۔ میری دُعائیں اور محبت آپ کے ساتھ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کسی کے درد کو محسوس نہ کرنے والے انسان نہیں ہوتے۔علی ظفر

Related Posts