شاندار تعلیمی خدمات پر کراچی کی ایک سڑک سسٹر برکمینزکونوے کے نام سے منسوب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Irish nun honored for service to education in Pakistan

کراچی :پاکستان میں شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں کراچی کی ایک سڑک کو آئرش راہبہ سسٹر برکمینزکونوے کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

کاتھولک راہبہ برکمینزکونوے 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 1951 میں لندن میں جیزز اینڈ میری کانووینٹ میں شامل ہوگئیں۔

24 سال کی عمر میں پاکستان آنیوالی سسٹر برکمینزکونوے نے پاکستان کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔2012 میں انہیں ستارہ قائد اعظم سے نوازا گیا جو ملک کے اعلیٰ سول ایوارڈز میں سے ایک ہے۔

کراچی ، لاہور اور مری کے جیزز اینڈ میری اسکولوں میں تعلیمی خدمات انجام دینے والی سسٹر برکمینزکونوے کو جولائی 2019ء کو سینٹ میری یونیورسٹی لندن نے ویسٹ منسٹر کیتھڈرل میں بینڈکٹ میڈل سے نوازا تھا۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی ، آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل دادابھائی، ، سسٹر مریم لیگن اور دیگر راہبوں ، اساتذہ اور طلباء نے 16 نومبر کو کلفٹن میں برکمینزروڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر برکمینزروڈ کی سرکاری دستاویزات سسٹر لیگن کو پیش کی گئیں اور پاکستان میں تعلیم کے سلسلے میں خدمات کے لئے تمام راہبات کا شکریہ ادا کیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی کیتھولک ٹیچراور سماجی کارکن مریم کاشف نے کہا کہ سسٹر برکمینز پاکستان میں زندگی بھر خدمات کے باعث اس اعزاز کی حقدارہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹر برکمینز نے اپنی زندگی کے 71 سال پاکستان میں تعلیم کیلئے وقف کئے، انہوں نے مسیحیوں کے ساتھ مسلمان، ہندو اور پارسیوں کو بھی تعلیم دی۔

مزید پڑھیں:کسی بھی معاشرے کیلئے تعلیم کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کارڈینل جوزف کوٹس

ان کے طلباء میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ، اپوزیشن لیڈر مریم نواز شریف ، شرمین عبید چنائے ، عاصمہ جہانگیر اور دیگر سیاسی و شوبز شخصیات شامل ہیں۔

Related Posts