مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے، این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad approves taking over federally controlled 4,192 non-formal schools

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری قانون، پرنسپل سیکریٹری خزانہ اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمرشریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی کو 10اعشاریہ 1 بلین روپے سالانہ دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیدی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی اور انکے سیٹیلائٹ یونٹس پورے سندھ میں بہتریں کام کررہے ہیں، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو بہترین ادارہ بنایا جو دل کے مریضوں کا بہترین علاج فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں کسی مسائل میں الجھنا نہیں چاہتے، ہم عوام کی خاطر این آئی سی وی ڈی کو مزید مستحکم کرینگے، ہم نے محنت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی کو بہترین ادارے بنائیں۔

مزید پڑھیں:منگھوپیر بند، کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاریاں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہم ان اداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت ان بہترین اداروں کو چلاتی رہے گی۔

Related Posts