کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہمارے بہت سارے فیصلوں سے اچھے نتائج ملے، آج سندھ میں کوروناکیسز کی شرح 7فیصد جبکہ کراچی میں اب بھی کورونا کیسز کی شرح 10فیصد ہے۔
بدھ کی صبح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی یونیورسٹی پہنچنے تو وائس چانسلرجامعہ کراچی، کمشنرکراچی اوردیگرنے ان کا استقبال کیا، مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی میں سائنسی نمائش کاافتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اب تمام مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے کراچی و حیدرآباد کے تاجروں کی سن لی، رات 10بجے تک کاروبار کی اجازت
ہمارے بہت سارے فیصلوں سے اچھے نتائج ملے، آج سندھ میں کوروناکیسز کی شرح 7فیصد جبکہ کراچی میں اب بھی کورونا کیسز کی شرح 10فیصد ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم 20ہزارکوویڈ ٹیسٹ روزانہ کر رہے ہیں، کبھی 1000 ٹیسٹ کرنے کا سوچنا بھی مشکل تھا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ٹیکنالوجی،تعلیم میں بہت ترقی کرسکتے ہیں۔
Karachi (September 8th, 2021) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah talks to media at University of Karachi. pic.twitter.com/qhfK1ftFM8
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) September 8, 2021