مشترکہ شو کی میزبانی، شعیب ثانیہ طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، مداح خوش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔

ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پر نشر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی گر کر زخمی، اوور مکمل نہ کراسکے

معروف جوڑے کی طرف سے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔

پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا۔

پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ  کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں‘۔

Related Posts