تھانہ خان پور کے ایس ایچ او کا اختیارات کا ناجائز استعمال، بے گناہ نوجوان پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ خان پور کے ایس ایچ او کا اختیارات کا ناجائز استعمال، بے گناہ نوجوان پر بد تشدد
تھانہ خان پور کے ایس ایچ او کا اختیارات کا ناجائز استعمال، بے گناہ نوجوان پر بد تشدد

خان پور:تھانہ خان پور کا ایس ایچ اونے اپنے قابو اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اہلکاروں کے ہمراہ اغواکار کا روپ دھار لیا۔

تفصیلات کے مطابق نعمان اقبال ولد ظفر اقبال سکن جمعہ جنڈال ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کوٹ تھانہ خانپور کے ایس ایچ او نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا پھر نعمان اقبال کو اٹھا کر تھانے لے گئے۔

ایس ایچ او کے کہنے پر اہلکاروں نے نعمان اقبال کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،گھر والے نعمان اقبال کے نہ ملنے پر تھانہ میں رپورٹ درج کروانے تھانہ خانپور پہنچے تو موجود مہر نے گالیاں دے کر ان کو تھانے سے باہر نکال دیا۔

اس کے بعد نعمان اقبال کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر چھوڑ آئے،نعمان زخمی حالت میں گھر پہنچا اور نعمان اقبال کی بہن کے نمبر پر ایس ایچ او کی کال آتی ہے اور ڈرایا جاتا ہے کہ خبردار کوئی ایکشن لیا تو اچھا نہیں ہوگا،عوام کو تحفظ دینے والے خود ہی عوام کے دشمن بن بیٹھے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے ہمیں اپنی جان مال کی فکر چوروں ڈاکوؤں سے نہیں بلکہ پولیس سے ہے،آئی جی خیبرپختونخوا سے اپیل کی اس واقعے کی پوری انکوائری کی جائے اور تھانہ خانپور کے ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔

شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کو انہیں کے پیٹی بھائی بچا لیں گے،ان کو کوئی سزا نہیں ہوگی،اب دیکھنا یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے آئی جی اس پر کیا ظفر اقبال کو انصاف دے پائیں گے۔

Related Posts