بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شہناز گِل نے آنجہانی فنکار سدھارتھ شکلا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے گانا ریلیز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تو حسین ہے کے عنوان سے شہناز گل نے اپنا گیت بگ باس 13 اور خطروں کے کھلاڑی 7 جیتنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے نام کیا۔
گلوکارہ شہناز گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا ویڈیو گانا تو یہیں ہے کے عنوان سے ریلیز کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں تو میرا ہے اور کے الفاظ لکھے گئے۔
یہ موقع آپ نے نہیں دیا۔فلک شبیر نے پاک بھارت میچ پر گانے کی ویڈیو شیئر کردی
ویکنڈ کا اسکوئڈ گیم میں شامل کورین ایکٹریسز کو خراجِ تحسین
معروف 28 سالہ بھارتی گلوکارہ شہناز گل نے اپنے متوفی دوست سدھارتھ شکلا کیلئے گانا ریلیز کیا جو سوشل میڈیا پر ان کی پہلی پوسٹ بن گیا ہے۔
قبل ازیں شہناز گل سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں رہیں۔ سدھارتھ اور شہناز کی میوزک ویڈیو نے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔
مشہور گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی ادھورا کے عنوان سے گانا ریلیز کیا جس کا عنوان پہلے عادت رکھا گیا تھا۔ شریا کے مطابق ادھورا شہناز اور سدھارتھ کا ایک ساتھ آخری گانا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کا انتقال رواں برس ستمبر میں ہوا۔