واشنگٹن: مشیرِ خزانہ امریکا سے روانہ ہو گئے، ذرائع کا دعویٰ ہ کہ شوکت ترین وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے موقعے پر ساتھ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ختم کیے بغیر جمعرات کو واشنگٹن سے روانہ ہوئے۔ سیکریٹری خزانہ یوسف خان قرضے کی اگلی قسط کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔مراد علی شاہ
ہر خاندان صحت کارڈ پر 10لاکھ حاصل کرسکے گا۔فواد چوہدری
اکتوبر کے اوائل میں شوکت ترین واشنگٹن پہنچے اور 10 روز قیام کے بعد 15 اکتوبر کو نیو یارک گئے کیونکہ معاشی ٹیم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں ناکامی سے دوچار ہوئی جس کے بعد ان کا لندن جانا طے تھا۔
تاہم منگل کے روز شوکت ترین واشنگٹن واپس پہنچ گئے تاکہ بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جاسکے۔ پاکستانی وفد کو آئی ایم ایف سے مثبت نتائج کی توقع ہے جبکہ جمعرات کی صبح نیوز بریفنگ شیڈول تھی جو منسوخ کردی گئی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے خاموشی سے واشنگٹن سے نیویارک کی عالمی پرواز پکڑ لی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شوکت ترین وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب کے موقعے پر پاکستانی وفد کا حصہ بن جائیں گے۔
وفد وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ دورۂ امریکا کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا اور دیگر عہدیداران سے 2بار ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مشیر خزانہ شوکت ترین سمیت دونوں فریقین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی بحالی کیلئے مذاکرات جلد مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب 3روزہ ہوگا۔