پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین
پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 2 سے 3 سال میں 2 کے سوا باقی تمام ٹیکسز ختم کردیں گے۔ ٹیکس ہر ایک کو دینا ہوگا، حکومت کے پاس سب افراد کی معلومات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ملک کی تعمیر وترقی میں اضافے کا باعث ہے۔ ہمیں انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام ملک کی خدمت کیلئے شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دودھ بھی مہنگا، قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی

چینی کے بعد ٹماٹروں کی قیمت کو پر لگ گئے، قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی

اسٹیٹ بینک نے چھوٹے ایس ایم ایز کے لئے نئی قرضہ اسکیم متعارف کرادی

کنونشن سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کیلئے کلیدی کردار کا حامل ہے۔ چھوٹے قرضوں کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا گیا۔ ذاتی گھر کیلئے 27 لاکھ روپے تک قرض آسان شرائط پر دے رہے ہیں۔

خطاب کے دوران مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ملک بھر سے 8 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت درخواستیں دیں، 2 لاکھ نوجوانوں کو پروگرام کیلئے اہل قرار دیا گیا۔ ایس ایم ای سیکٹر کو مالی وسائل کی فراہمی بہتر بنائیں گے جو حکومت کی ترجیح ہے۔ چھوٹے اور متوسط درجے کی صنعتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔ ٹیکس گزار ریٹرن بھر دیں تو کوئی تنگ نہیں کرتا۔ سب کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹیکس ادا کرنا ہے۔ ٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹا حکومت کے پاس آچکا۔ حکومت فلاحی مملکت کے قیام اور ملک کے شاندار مستقبل پر کام کر رہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ 2، 3 سال میں انکم ٹیکس اور کنزمیشن ٹیکس کے علاوہ تمام تر غیر ضروری ٹیکسز ختم کریں گے جو غیر ضروری ہیں اور ہونے ہی نہیں چاہئیں تاہم ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے وطن کے ہر شہری کو ٹیکس دینا ہوگا۔ حکومت تمام افراد کے ڈیٹا سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کرسکتی ہے۔ 

 

Related Posts