اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بیٹسمین شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بیٹسمین شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی
اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بیٹسمین شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ بیٹسمین شرجیل خان کو بحالی پروگرام کے لیے آئندہ ہفتے طلب کیا ہے۔ شرجیل خان کو سنائی گئی ڈھائی سالہ پابندی کی سزا رواں سال 10 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔

شرجیل خان محکمہ قانون اور اینٹی کرپشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرکے کرکٹ میں واپسی کی تفصیلات طے کریں گے۔ ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ واضح الفاظ میں اپنے جرم کا اقرار کریں۔

بحالی پروگرام کے تحت شرجیل خان نئے آنے والے کھلاڑیوں کو کرپشن سے باز رہنے کی تلقین کریں گے اور بدعنوانی سے جو نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں ان کی بھی وضاحت کریں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں سزا پانے والے شرجیل خان اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف وہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کرکٹر شرجیل خان کی واپسی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سابق کپتان مصباح الحق کو بیک وقت ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی ایک شخص کو بنائے جانے کا فیصلہ ہونے کے بعد مصباح الحق ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی ٹیم کے لیے یہ دونوں اہم ترین ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

مزیدپڑھیئے: ٹیم کے لیے کوچ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اشتہار

Related Posts