کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن خطرے میں ہے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

World must take notice of massacre of Muslims in India: FM Qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں 5 اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیوبا کے نائب صدر سلوا ڈور میسا سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک کیوبا تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر بین الاقوامی امور پر گفت و شنید کی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات آج رات متوقع

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کیوبا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ کیوبا نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک میں طب اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 87روز سے جاری رہنے والا کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھارت کا سفاک چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت سے  مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور عائد کردہ پابندیاں ہٹانے ختم کرانی ہوں گی جبکہ بد ترین کرفیو کے باعث مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت  دہشت گردی کے ہمیشہ دہرائے جانے والے گھسے پٹے الزامات سے دنیا کومزیدگمراہ نہیں سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

 کشمیریوں کی حمایت میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 72 سال قبل آج کے دن بھارتی افواج سری نگر پرقبضے اور کشمیر کے معصوم وبے گناہ عوام پر جبر واستبداد کی سیاہ رات مسلط کرنے کے لئے اتری تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی

Related Posts