مری میں برف کا طوفان، ہزاروں سیاح محصور، 22ہلاک، ہولناک مناظر ،ویڈیوز وائرل 

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مری کی تحقیقات مکمل، اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سانحہ مری کی تحقیقات مکمل، اے سی مری، ڈی سی، سی ٹی او راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: مری میں برف کے طوفان کی وجہ سے ہزاروں سیاح پھنس گئے، برف باری کے باعث گاڑیوں میں 22افراددم گھٹنے سے ہلاک، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کردی، ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیوز میں مری میں برف باری کے باعث گاڑیاں برف میں دھنسی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ کئی ویڈیوز میں لوگوں کو مردہ حالت میں بھی دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے، یہ فیصلہ مری میں سیاحوں کے رش اور ٹریفک جام کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:مری میں شدید برف باری، راستے بند، شدید ٹریفک جام

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ فیصلے کا مقصد مری اور گلیات سے واپس اترنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،فیملیز اور دیگر سیاحوں کو مری اور گلیات سے باحفاظت واپس اتارا جارہا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ نے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے راولپنڈی ڈپٹی کمشنر آفس کو کنٹرول روم بنادیا ہے، شہری برف میں پھنسے اپنے پیاروں کی معلومات ان نمبروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 0519292963 اور 03005540819

Related Posts