شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشت گرد ہلاک

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دورن فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت مبین عرف مجروح کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی بڑھادی گئی

کیچ، دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، پاک فوج کے 10 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک کیے گئے دہشت گرد پر اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں سمیت متعدد الزامات ہیں۔ فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورتی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 10جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 10 جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Related Posts