اسکول جلد نہیں کھول سکتے، سعیدغنی کاڈیجیٹل کلاسز شروع کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Schools in Sindh not reopening soon despite pressure from associations: Minister

کراچی : سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کےدباؤ کے باوجود حکومت صوبے بھر میں اسکول دوبارہ کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسکولوں کو کھولے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دیتی ہے تو والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریزاں ہوں گے جبکہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے نتیجے میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت اول تا پنجم کے طلباء کیلئے ایک ایپ لانچ کرے گی جو ڈیجیٹل کلاس کی طرف پہلا قدم ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ تک رسائی محدود ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کیلئے سیلولر کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز سے تعلیم کے لئے ایک چینل مختص کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں اور اساتذہ کو ڈیجیٹل کلاسز کے حوالے سے تربیت بھی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسکول و کالجز کے امتحانات منسوخ، کیا یونیورسٹیزکے طلبہ کورونا سے محفوظ ہیں ؟

وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے طلباء انگریزی ، اردو اور سندھی زبان میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں،یہ ایپ پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک کے طلباء کیلئے موثر ثابت ہوگی۔

Related Posts