سنجے دت (منا بھائی) کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنجے دت (منا بھائی) کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
سنجے دت (منا بھائی) کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

اس حوالے سے سنجے دت نے انسٹاگرام پر ویزا کے ساتھ فوٹو شیئر کرکے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے لکھا کہ یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ اعزاز ملنے پر اماراتی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں بھارت میں کورونا وباء کے باعث فیملی کے ہمراہ یو اے ای میں مقیم ہیں۔

کچھ دنوں قبل بالی ووڈ اداکار سنجے دت (منا بھائی) نے اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر سب کو حیران کردیا تھا تاہم ان کی اہلیہ نے فلیٹس لینے سے منع کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیئے تھے، تاہم سنجو بابا کی اہلیہ منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی جانب سے تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس واپس کردیے تھے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم اسٹیٹ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے،تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے اور سنجے دت نے حال ہی میں کینسر کو شکست دی ہے۔

Related Posts