کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پسند ہیں ،سیاسی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں، بہروپیوں،سیاسی دغابازوں اور نوسربازوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے پی ٹی آئی رہنمائ شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں، سیاسی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی پہلے خود کو عمران خان کی غلامی سے تو آزاد کروالیں۔ بہروپیوں، سیاسی دغابازوں اور نوسربازوں کے عزائم سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔
مہنگائی اور بیروزگاری کا سونامی لانے والے کیا منہ لیکر عوام کے پاس جا رہے ہیں، سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں قدم قدم پر قائم این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے شاہ محمود قریشی کو شرمسار کریں گے۔
مزید پڑھیں:سندھ کے لوگوں سوچنے کا وقت آگیا،مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی