کراچی: معروف عالمِ دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی شہادت کے کیس میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عادل خان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کو شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ ریلوے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جلسے جلوسوں میں کورونا کے ساتھ ساتھ دہشت گردی بھی پھیل سکتی ہے۔ اگر انہیں کسی دہشت گردی کا علم تھا تو وفاقی حکومت نے کیا کیا؟
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے سوال کیا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جو اقدامات کرنا تھے، وہ کیوں نہ کیے گئے؟ لہٰذا ا،س سوال پر وزیرِ ریلوے سے بھی تفتیش ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عادل خان کا قتل اور قانون و انصاف کے تقاضے