نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی ، چیئرمین پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی ، چیئرمین پی سی بی
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی ، چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اب آئی سی سی میں بات ہوگی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز منسوخ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کو ایشو پر بنا کر دورہ منسوخ کرنے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی جس سے شدید دھچکا لگا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج بتایا کہ انہیں سیکورٹی الرٹ موصول ہوا ہے۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا  ہے۔ اس معاملے پر کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کا کارکن گرفتار، ایکٹیمرا انجکشن برآمد

Related Posts